طلباء کے دلوں کی دھڑکنیں تیز! میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کب؟ فیصلہ ہوگیا


طلباء کے دلوں کی دھڑکنیں تیز! میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کب؟ فیصلہ ہوگیا



لاہور(نیوز ڈیسک ) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور، میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور کر لیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز 30 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کریں گے۔ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں نتایج کے اعلان کی ابتدائی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔کمیٹی کی جانب سے فیصلے پر مبنی مراسلہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کیا جائے گا۔ اس ضمن میں بورڈز حکام نے پیپرز مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔دوسری جانب یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافہ کردیا گیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹی اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ یکم ستمبر تک بڑھا دی، بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔




Lahore (News Desk) Matriculation and Intermediate results announcement schedule approved, Matriculation results announced on October 16 while Intermediate results will be announced on September 30. According to details, the schedule for announcement of Matriculation and Intermediate results has been approved. Is. Boards of education across the province, including Lahore, will announce the intermediate results on September 30. The Board of Education will announce the results of the matriculation examinations on October 16. The initial date for announcement of results has been fixed in the meeting of Punjab Boards Chairman Committee. A letter based on the decision of the committee will be sent to the Department of Higher Education. In this regard, the board officials have given a deadline to the teachers for marking papers. On the other hand, the date of registration in the entrance test for admissions in universities has been extended. HEC has extended the date of University Studies Admission Test till September 1. Candidates for admissions in BS Honors can register online to appear in the entrance test. 


Post a Comment

0 Comments